’مریم کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ‘ آٖ صف زرداری کا نوازشریف سے وطن واپسی کا مطالبہ

مریم نواز پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام نہیں کرتیں ، وہ سولو فلائٹ کرنا چاہتی ہیں جس کی مدد سے سسٹم کو لپیٹا جانا مقصود ہے، آپ خود پاکستان واپس آئیں اور اس تحریک میں حصہ لیں ، سابق صدر کی نوازشریف سے ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے صحافی صابر شاکر کا دعویٰ

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ دسمبر 13:26

’مریم کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ‘ آٖ صف زرداری کا نوازشریف سے وطن واپسی ..
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک ٹرننگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ، سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی قیادت اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مقصد جمہوریت کی خدمت نہیں بلکہ وہ صرف ایک ہی نقطے پر کام کررہی ہیں کہ کسی طرح فوج کو مارشل لاء پر اکسایا جائے، اسی بناء پر سابق صدر ٓصف زرداری اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مریم نواز کے ساتھ چلنا ان کیلئے ناممکن ہے، اسی لیے انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفون پر بات کی، ان خیالات کا اظہار صحافی صابر شاکر نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری نے نوازشریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، آصف زرداری نے  سابق وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ خود پاکستان واپس آئیں اور اس تحریک میں حصہ لیں،ہم آپ کے ساتھ چل سکتے ہیں اور بات چیت ہوسکتی ہے کیوں کہ ہمیں سیاست کرنی ہے اور سیاست میں کبھی سخت لائن نہیں لی جاتی جو کہ مریم نواز کی طرف سے مسلسل اپنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)


صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مریم نواز ناصرف پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام نہیں کرتیں بلکہ اس سے قبل کل جماعتی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کا احترام بھی نہیں کیا جارہا،وہ سولو فلائٹ کرنا چاہتی ہیں جس کی مدد سے سسٹم کو لپیٹا جا نا مقصود ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔  

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments