وزیراعظم عمران خان کے ڈیجییٹل پاکستان ویژن کے مطابق جون تک صوبے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کریں گے،ضیا اللہ بنگش

ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:50

وزیراعظم عمران خان کے ڈیجییٹل پاکستان ویژن کے مطابق جون تک صوبے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کریں گے،ضیا اللہ بنگش
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈیجییٹل پیمنٹ سسٹم کو جون2021 تک متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیا اللہ بنگش کی ہدایت پر محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے ڈیجییٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرنے کیلئے کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیا اللہ بنگش نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ڈیجییٹل پاکستان ویژن کے مطابق ڈیجییٹلائزیشن کی جانب تیزی سے گامزن ہے، صوبے میں ٹیکنالوجی سیکٹر کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں، جون 2021 تک صوبے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرنا ضروری ہے، کاروبار کے لیے رقوم کی ادائیگی کا نظام ڈیجیٹلائز اور آسان کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں