سندھ کے احساس کفالت پروگرام سینٹرز پر پرانتظامات مکمل نہیں ،مستحق خواتین کو لوٹا جا رہا ہے، شہباز گل

سندھ حکومت احساس سینٹرز پر انتظامات مکمل کرے اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرائے، معاون خصوصی کا بیان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:29

سندھ کے احساس کفالت پروگرام سینٹرز پر پرانتظامات مکمل نہیں ،مستحق خواتین کو لوٹا جا رہا ہے، شہباز گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ کے احساس کفالت پروگرام سینٹرز پر پرانتظامات مکمل نہیں ہیں،مستحق خواتین کو لوٹا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون شہباز گِل نے سندھ کیاحساس کفالت پروگرام سینٹرز کی چند تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مستحق خواتین کوسندھ حکومت کینامکمل انتظامات کیباعث لوٹا جا رہا ہے۔شہبازگِل نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ غریب مستحقین کی مدد کے بجائے رشوت خوری پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت احساس سینٹرز پر انتظامات مکمل کرے اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں