ورلڈ کلائمٹ ایکشن سمٹ 12 دسمبر کو برطانیہ میں ہوگی

وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کی برطانوی دعوت قبول کر لی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:19

ورلڈ کلائمٹ ایکشن سمٹ 12 دسمبر کو برطانیہ میں ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) ورلڈ کلائمٹ ایکشن سمٹ 12 دسمبر کو برطانیہ میں ہوگی،وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کی برطانوی دعوت قبول کر لی۔

(جاری ہے)

عمران خان 12 دسمبر کو ورلڈ کلائمٹ آکشن سمٹ میں ویڈیو لنک خطاب کریں گے ،وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں کو اٴْجاگر کریں گے ،عمران خان بلین ٹری منصوبے اور چمپئن سٹی منصوبوں پر بات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گرین پاکستان ،نیشنل پارکس اور توانائی دوست منصوبوں پر بھی اظہار خیال کریں گے،کانفرنس سے خطاب کے حوالے سے وزیراعظم نے آئندہ ہفتے مشاورتی اجلاس بلالیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں