عمران خان دیوار سے سامنے کھڑا ہوکر پوچھ رہے ہیں دیوار کہاں ہے ،نفیسہ شاہ

دنیا میں پی آئی اے کے طیاروں کی اڑان پر پابندی ہے ، نالائق وزیر اعظم کو نہ ہوش ہے نہ ادراک ہے ،بیان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:25

عمران خان دیوار سے سامنے کھڑا ہوکر پوچھ رہے ہیں دیوار کہاں ہے ،نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان دیوار سے سامنے کھڑا ہوکر پوچھ رہے ہیں دیوار کہاں ہے ،دنیا میں پی آئی اے کے طیاروں کی اڑان پر پابندی ہے ، نالائق وزیر اعظم کو نہ ہوش ہے نہ ادراک ۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہاکہ پی آئی اے کو بدنام کرکے ہتھیانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، سٹیل ملز کی بندش کے پیچھے اس کی زمین کو ھڑپ کرنے کے عزائم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ این ایل جی کی مہنگے دام خریداری کرپشن اور نالائقی نہیں تو کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں