عثمان ڈار سے چیف آف سوشل پالیسی یونیسف لویس گورجان کی ملاقات

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور یونیسف کے درمیان اشتراک کے حوالے سے تفصیلی بات چیت

جمعہ 15 جنوری 2021 21:49

عثمان ڈار سے چیف آف سوشل پالیسی یونیسف لویس گورجان  کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) و زیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے چیف آف سوشل پالیسی یونیسف لویس گورجان نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور یونیسف کے درمیان اشتراک کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔لویس گورجان نے کہا یونیسف کی معاونت سے پاکستان میں 10 سے 19 سال عمر کے بچوں کے حوالے سے منعقدہ سروے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ مل کر پاکستانی نوجوانوں کی فلاح اور بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا پاکستان نوجوان آبادی کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ ہماری حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو باروزگار اور بااختیار بنانا ہے۔ کامن ویلتھ اور یو۔ این۔ ایف۔ پی۔ اے کی اشتراک سے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ کس پر کام کر رہے ہیں۔عثمان ڈار کاکہناتھا یونیسف کی معاونت سے نوجوانوں کے حوالے سے منعقدہ یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ کس میں مزید بہتری آسکے گی۔لویس گورجان نے کہا نوجوانوں کے حوالے سے ہونے والے سروے کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں