واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر پی ٹی اے نے بھی بیان جاری کر دیا

نئی پالیسی کاروباری طبقے کے لیے مفید ہے۔دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔چیٹس تک واٹس ایپ یا فیس بک کی رسائی نہیں۔ پی ٹی اے کا اعلامیہ

جمعہ 15 جنوری 2021 22:52

واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر پی ٹی اے نے بھی بیان جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر پی ٹی اے نے بیان جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے میسجنگ ایپ واٹس ایپ سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کاروباری طبقے کے لیے مفید ہے۔

دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔چیٹس تک واٹس ایپ یا فیس بک کی رسائی نہیں۔واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی 8فروری سے لاگو ہو گی،۔جس کا مقصد صارفین کے لیے خریداری کے عمل کو آسان بنایا جانا ہے۔نئی پالیسی سے واٹس ایپ پر براہ راست کسی بھی کاروبار سے مدد حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔اس اپ ڈیٹ سے دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ نے اعلامیے میں مزید کہا کہ ایپ ابھی محفوظ ہے۔فیس بک کے ساتھ تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے سے صارفین اپنے واٹس ایپ کے تجربات دوسرے منصوبوں کے ساتھ مربوط رکھے گا۔نئی پالیسی واٹس ایپ پر براہ راست خریداری کرنے اور کاروبار سے براہ راست فائدہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوا ہے جس سے کاروباری کام منٹوں میں سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اپنی ایپلی کشن کے استعمال کیلئے پرائیویسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کردی ہیں جن کو قبول کرنا صارفین کے لیے لازمی ہے ورنہ ان کا اکانٹ ڈیلیٹ کردیا جائیگا۔ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کو نوٹیفیکیشنز بھی بھیج دیے ہیں اور انہیں پالیسی قبول کرنے کیلئے 8 فروری تک کا وقت دیا گیا ہے، بصورت دیگر صارف واٹس ایپ اکانٹ تک رسائی کھوبیٹھے گا۔

نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا نہ صرف استعمال کرے گا بلکہ اسے تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا۔ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، اسٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیا کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں