عالمی سطح پر پارلیمانوں نے جدید ٹیکنالوجی سے بڑی حد تک استفادہ کیا ہے ،ہمیں بھی ایسے اقدامات متعارف کرانے کی ضرورت ہے ،چیئر مین سینیٹ

مزیدماحول دوست اور اخراجات کم کرنے والے اقدامات متعارف کروائے جائیں تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے،محمد صاد ق سنجرانی کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 15 جنوری 2021 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ مزیدماحول دوست اور اخراجات کم کرنے والے اقدامات متعارف کروائے جائیں تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے،عالمی سطح پر پارلیمانوں نے جدید ٹیکنالوجی سے بڑی حد تک استفادہ کیا ہے ،ہمیں بھی ان ایسے اقدامات متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔

سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمدخان نے مجوزہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس سلسلے میں سینٹ کی رپورٹس ،خصوصی اشاعتوںاور دیگر دستاویزات کو متبادل طریقے سے اراکین تک پہنچانے کے پہلوئوں پر تفصیلی غور کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ دستاویزات اور رپورٹس کو اراکین سینیٹ تک پہنچانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور ان دستاویزات اور خصوصی رپورٹس کو سافٹ شکل میں جاری کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے اراکین سینیٹ کو مسائل اور امور کا تفصیلی جائزہ لینے میں بڑی حد تک مدد ملے گی ۔انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے اخراجات کم ہونگے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے بھی مددگار ثابت ہو گا ۔ انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پارلیمانوں نے جدید ٹیکنالوجی سے بڑی حد تک استفادہ کیا ہے اور ہمیں بھی ان ایسے اقدامات متعارف کرانے کی ضرورت ہے جس سے اخراجات کو کم کیا جا سکے اور عوامی بھلائی کے لئے ماحول دوست حکمت عملی متعارف کرائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں