ملائیشیاء نے پی آئی اے کے فضائی عملے کو واپسی کی اجازت دے دی

فضائی عملہ روکے گئے بوئنگ طیارے777 پر تعینات تھا، عملے میں دوکپتان، دو فرسٹ آفیسرز، 14 فضائی میزبان شامل تھے، قوانین کے تحت فضائی عملے کو 14روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔ ترجمان پی آئی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جنوری 2021 21:30

ملائیشیاء نے پی آئی اے کے فضائی عملے کو واپسی کی اجازت دے دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جنوری 2021ء) ملائیشیاء نے پی آئی اے کے فضائی عملے کو واپسی کی اجازت دے دی، فضائی عملہ روکے گئے بوئنگ طیارے 777 پر تعینات تھا، عملے میں دوکپتان، دو فرسٹ آفیسرز، 14 فضائی میزبان شامل تھے، قوانین کے تحت فضائی عملے کو 14روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان جانے والے مسافروں کی وطن واپسی کیلئے متبادل بندوبست کرلیا گیا ہے۔

مسافر آج رات گئے کوالالمپور سے روانہ ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات اور قطر ایئرلائنز سے رابطے میں ہیں۔ مسافروں کے قیام وطعام کا بندوبست کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملائشیاء میں روکے گئے پی آئی اے کے فضائی عملے کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فضائی عملہ پی آئی اے کے روکے گئے بوئنگ طیارے 777 پر تعینات تھا۔

(جاری ہے)

فضائی عملے میں دوکپتان، دو فرسٹ آفیسرز، 14فضائی میزبان شامل تھے۔

ملائیشیاء قوانین کے تحت فضائی عملے کو 14روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔ اسی طرح ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے کہا کہ ملایا کورٹ کوالالمپورکے فیصلے کے تحت ملائیشین حکام نے پی آئی اے طیارہ تحویل میں لیا ہے۔ معاملہ قانونی ہے، اس لیے اس کو پی آئی اے کے قانونی ماہرین ہی دیکھیں گے۔ طیارے کے معاملے پر ہائی کمیشن اور پی آئی اے حکام ملائیشین حکام سے رابطے میں ہیں۔

پی آئی اے اور قانونی ماہرین کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ خان نے جمعہ کو کوالا لمپور سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو روکے جانے کے حوالے سے پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی آ ئی اے کا بر طانیہ میں کسی غیر ملکی کمپنی سے رقم کے لین دین کا کوئی تنازعہ تھا جس پر برطانیہ کی اس کمپنی نی6 ماہ بعد کسی دوسرے ملک میں آکر پی آئی اے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور ملائشیا کی عدالت نے پی آئی کو بلا کسی نوٹس اور سنے یا بلائے بغیر ہی حکم امتناعی جاری کردیا۔

عدالتی حکم آنے پر کوالالمپور سے اسلام آباد آنے والے اس طیاریکو کوالالمپور ہوائی اڈے پرروک لیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن حکام نے فوری اقدامات کے تحت نہ صرف اپنے مسافروں کی دیکھ بھال کی بلکہ متبادل انتظام کے تحت مسافروں کو وطن واپس بھجوا دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ کی ہدایت پر ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانہ بھی بھر پور معاونت کر رہا ہے اور پی آئی اے کے قانونی ماہرین کی ٹیم نے اس سلسلہ میں قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے امید ہے جلد معاملہ نمٹا لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں