پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نی18جنوری کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 15 جنوری 2021 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نی18جنوری کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج اور ضمنی انتخابات کے معاملے پر بلائے گئے اجلاس میں نون لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، شیری رحمان شریک ہوں گی۔ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف، سینیٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر عثمان کاکڑ، اویس نورانی سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔پی ڈی ایم سربراہ کی جانب سے بلایا گیا اجلاس 18 جنوری کو 2 بجے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں