ن لیگ اور پی پی فارن فنڈنگ کیس چلا تو بہت سی باہر کی حکومتیں بھی زیر عتاب آ جائیں گی

دونوں جماعتوں نے باہر لابنگ کی ہے اور پیسہ ملک سے باہر لگایا ہے۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 جنوری 2021 10:43

ن لیگ اور پی پی فارن فنڈنگ کیس چلا تو بہت سی باہر کی حکومتیں بھی زیر عتاب آ جائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی فارن فنڈنگ کیس چلا تو بہت سی باہر کی حکومتیں بھی زیر عتاب آ جائیں گی۔انیوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فان فنڈنگ کا کیس چلا رہا ہے،جس میں احتجاج بھی ہو رہے ہیں اور اسکروٹنی کمیٹی فیصلہ بھی سنا رہی ہے اور انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

ان دونوں جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔میرا خیال ہے کہ اگر ان کا فارن فنڈنگ کا کیس چلا تو بہت سی باہر کی حکومتیں بھی زیر عتاب آ جائیں گی۔کیونکہ انہوں نے باہر لابنگ کی ہے اور پیسہ ملک سے باہر لگایا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو 2 ممالک کی جانب سے فارن فنڈنگ کی پیشکش کی گئی جسے ٹھکرا دیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ فنڈنگ کی آفر کرنے والےممالک کے نام نہیں بتا سکتا لیکن جنہوں نے مجھےآفرکی ان ممالک نے ان کو بھی فنڈنگ کی ہے۔ الیکشن کمیشن ن لیگ،پی ٹی آئی،پی پی کی فارن فنڈنگ تحقیقات کوپبلک کیا جائے، چیلنج کرتاہوں ان دونوں پارٹیوں کوبڑی بھاری فنڈنگ ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا الزام لگایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کوفنڈنگ کرنےوالے40ہزارافراد کی تفصیلات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب ممالک میں نوازشریف اورآصف زرداری جیسےلوگ بیٹھےہیں، یہ لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لے کرگئے،2008سے 2018تک ملک کاتاریک دورہے،اس دور میں ہرادارہ تباہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ملک کا وزیراعظم کرپشن کرتا ہے توملک تباہ ہوجاتا ہے اور جب تک حکمران جوابدہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ پی ڈی ایم والے کہہ رہے ہیں کہ چھوٹے چوروں کوجیل میں ڈال دو اور انکواین آر اودے دوں۔ یہ کچھ بھی کر لیں میں ان کو این آر او نہیں دوں گا۔ یہ این آر او حاصل کرنے کے لئے عوام کو بھی اکسا رہے ہیں ،اپوزیشن کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ این آر او دیا جائے لیکن ایک آدمی کو میں این آر او نہیں دوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں