پی بی 20 پشین پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلیے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:09

پی بی 20 پشین پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلیے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) الیکشن کمیشن نے پی بی 20 پشین تھری پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی بی 20 پشین میں ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن کے جاری مقررہ شیڈول پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پشین میں ضمنی انتخاب کے باقی مراحل طے شدہ شیڈول کے مطابق انجام دینیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضمنی الیکشن بروقت منعقد کرائے جائیں گے۔صوبائی حکومت نے کورونا، امن وامان کی صورتحال اور سرد موسم کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں