جہانگیرترین سینیٹر رحمن ملک کے گھر پہنچ گئے،ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:00

جہانگیرترین سینیٹر رحمن ملک کے گھر پہنچ گئے،ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین سینیٹر رحمان ملک کے گھر پہنچ گئے اور انکی ہمشیر ہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اچانک رحمن کے گھر پہنچے تو سینیٹر نے ان کا استقبال کیا ،دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ،جہانگیر ترین نے سینیٹر رحمن ملک کی ہمشیہ کی وفات پر تعزیت کی اور درجات بلندی کیلئے دعا بھی کی ،ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ایک گھنٹہ سے زائد وقت سینیٹر رحمن ملک کے گھر رہے ،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال اور مسائل کے حل کیلئے بات چیت کی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں