پی ٹی آئی کے پاس فنڈز دینے والے 40 ہزار ناموں کی تفصیلات موجود ہیں، شبلی فراز

یہ ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں، اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو جواب دینا پڑگیا کہ انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے تاحال اسکروٹنی کمیٹی کو جواب ہی نہیں دیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 جنوری 2021 18:18

پی ٹی آئی کے پاس فنڈز دینے والے 40 ہزار ناموں کی تفصیلات موجود ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جنوری 2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس فنڈز دینے والے 40 ہزار ناموں کی تفصیلات موجود ہیں، یہ ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں، اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو جواب دینا پڑگیا کہ انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے تاحال اسکروٹنی کمیٹی کو جواب ہی نہیں دیے، ان جماعتوں نے ملک کو اپنی جاگیر بنا رکھا تھا۔

انہوں نے پارٹی رہنماء فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے بارے میں علم ہے کہ وہ ایک چھتری تلے کیوں اکٹھے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی حکومتوں میں قوانین کو پامال کیا۔ پی ڈی ایم کا سفردھمکیوں پر مبنی تھا مگر انہیں عوام سے پذیرائی نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر پروگرام ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے نیب کے سامنے احتجاج کا کہا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے نیب کا نوٹس ملنے پر کہا وہ پوری پارٹی کے ہمراہ وہاں احتجاج کرینگے۔ مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں وہ جس ریاست کا حصہ نہیں وہ نا مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملنے والے فنڈز کے40 ہزار ناموں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔

یہ ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں۔ اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو خود بتانا پڑگیا ہے انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسکروٹنی کمیٹی کو جواب ہی نہیں دیے۔ جبکہ پہلے وہ پارٹیاں حکمران تھیں جنہوں نے ملک کو اپنی جاگیر بنا رکھا تھا۔ شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام جوابات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیے ہیں۔ کل اپوزیشن کی پیشی ہے انہیں چاہیے وہ الیکشن کمیشن کو جواب دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں