پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کل،کارکنوں کو ہدایت نامہ جاری

الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا ،شرکاء سینی ٹائزر ، فیس ماسک سمیت تمام کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں،سینئر رہنما پیپلز پارٹی سبط الحیدر بخاری

پیر 18 جنوری 2021 13:42

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کل،کارکنوں کو ہدایت نامہ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پی ڈی ایم کے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے پیپلز پارٹی اسلام آباد کی قیادت نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے رہنما سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسلا م آباد کا احتجاجی قافلہ مل پور سے روانہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا ،پارٹی کے مقامی عہدیدران و تمام کارکنان احتجاج میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ شرکاء سینی ٹائزر ، فیس ماسک سمیت تمام کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سٹی کا جلوس جی ایٹ مرکز سے روانہ ہوگا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں