اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی،مریم نواز

بلاول کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ شریک نہیں ہوئے،نائب صدر مسلم لیگ (ن) کی گفتگو

پیر 18 جنوری 2021 15:02

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی،مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے اجلاس میں شرکت کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ،بلاول کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ شریک نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچیں تومولانا اسعد محمود، مفتی ابرار احمد نے استقبال کیا۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم سست ہوتی کیوں دیکھائی دے رہی ہے تو اس پر مریم نواز نے کہا کہ کیا حکومت تیز ہو رہی ہے۔بلاول بھٹو کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے حوالے سے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ بلاول اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں