سابق وفاقی سیکرٹری قانون ارشد فاروق کیخلاف ریفرنس ،کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی

پیر 18 جنوری 2021 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) سابق وفاقی سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کیخلاف ریفرنس کے حوالے سے کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی کر دی گئی۔پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد میںسابق وفاقی سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ریفرنس میں شریک ملزمان محمد صابر نوٹس کے باوجود عدالت پیش نہ ہوا۔دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم محمد صابر ملک سے باہر ہے ایک مہینے کی مہلت کی جائے، مہینے تک نہ پیش ہو تو اشتہاری کی کارروائی شروع کردیں۔عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18فروری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں