پاکستان ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، ڈاکٹر عارف علوی

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت کی سبکدوش ہونیوالے ویتنام کے سفیر سے گفتگو

پیر 18 جنوری 2021 20:31

پاکستان ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پیر کو ویتنام کے سبکدوش ہونیوالے سفیر فیم ہوانگ کِم نے صدر مملکت ڈاکٹ عارف علوی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعاون مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہتر کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان ویتنام کے شہریوں کیلئے ای-ویزا اور پاکستان آمد پر ویزا کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعاون کو تقویت ملے گی۔ پاکستان ویتنام کی تیز رفتار معاشی ترقی کو سراہتا ہے پاکستان آسیان کے ساتھ فل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کیلئے ویتنام کے تعاون کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سے عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے پاکستان اور ویتنام کے مابین دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں پر سفیر کی خدمات کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں