چوری غفلت کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،اعظم سواتی

ریل اب چل پڑی ،دو تین ماہ میں مزید بہتری نظر آئیگی،جتنا نقصان ہوا سگنل سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ہوا، ریلوے کی کسی جائیداد کو فروخت نہیں کیا جائیگا،ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 18 جنوری 2021 20:38

چوری غفلت کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،اعظم سواتی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ چوری غفلت کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،ریل اب چل پڑی ،دو تین ماہ میں مزید بہتری نظر آئیگی،جتنا نقصان ہوا سگنل سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ہوا، ریلوے کی کسی جائیداد کو فروخت نہیں کیا جائیگا،ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ چوری غفلت کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ریلوے ملازمین کے بغیر نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ریل اب چل پڑی ہے ،دو تین ماہ میں مزید بہتری نظر آئیگی،جتنا نقصان ہوا سگنل سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو 60 ہزار ڈالر ایک دن کا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ36 ارب روپے انہی لوکوموٹو سے کما کے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کو جلد از جلد ٹھیک کرونگا تاکہ ٹرینیں تاخیر کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب ریلوے کے اندر اوور ٹائم مانیٹر ہوگا،جو بھی مزدور اوور ٹائم کرے گا اسے پے کیا جائے انسینٹیو بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حلال کی طرف جا رہے ہیں،مزدور کی زندگی کو آسان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی کسی جائیداد کو فروخت نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ سب جائیدادیں ریلیز کرونگا ،ریلوے کی پراپرٹی بناؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اتنی قیمتی زمین ہے جس پر ایکڑوں پر بنگلے بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں چند کالی بھیڑیں ہیں جنہیں نہیں چھوڑوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں