وزیر اعظم سے گورنر سندھ ،گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات

صوبوں کی مجموعی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت

پیر 18 جنوری 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) وزیر اعظم سے گورنر سندھ اور گورنر خیبر پختونخوا نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور سیف اللہ نیازی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبوں کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں