پی ڈی ایم کا احتجاج، حکومت کا احتجاج میں شرکت کی کوشش کرنے والے مدارس کے طلبہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

دور دراز کے علاقوں سے آنے والے طلبہ کو دارالحکومت پہنچنے سے قبل ہی گرفتار کیا جائے گا، اس حوالے سے وزیر داخلہ بھی وارننگ جاری کر چکے

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2021 00:25

پی ڈی ایم کا احتجاج، حکومت کا احتجاج میں شرکت کی کوشش کرنے والے مدارس کے طلبہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء) پی ڈی ایم کا احتجاج، حکومت کا احتجاج میں شرکت کی کوشش کرنے والے مدارس کے طلبہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، دور دراز کے علاقوں سے آنے والے طلبہ کو دارالحکومت پہنچنے سے قبل ہی گرفتار کیا جائے گا، اس حوالے سے وزیر داخلہ بھی وارننگ جاری کر چکے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ڈی ایم کے احتجاج میں مدرسے کے طلبہ کی شرکت کو روکنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

کل 19 جنوری کو پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس احتجاج میں مدارس کے طلبہ کی ممکنہ شرکت کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے پیش نظر معلومات اکٹھی کرنا شروع کر د ی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمن کے مدارس سے آنے والے طلبہ کو کسی صورت بھی اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔

ناصرف دور دراز کے علاقوں بلکہ اسلام آباد، راولپنڈی کے مدارس کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی۔ کسی بھی مدرسے کے طلبہ کو اسلام آباد داخل ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے پیر کے روز وارننگ بھی جاری کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں اور مظاہروں میں مدرسے کے طلبہ کی شرکت روکی جائے، جس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تنبییہ کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست میں طلبہ کو نہ لائیں۔

کل ہم واچ کریں گے کہ احتجاج میں کوئی مدرسے کا بچہ شامل نہ ہو، 561 مدارس میں 92 رجسٹرڈ ہیں،یہ کیپٹل ہے ویسے جتنے مرضی لوگ لے آئیں،فری ہینڈ دیتے ہیں، اگرمدرسوں کے بچے لائے گئے ، تو قانون حرکت میں آئے گا، ان مدارس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، اسی طرح کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر یہ نہ کہنا قانون نے کس طرح ہاتھ میں لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں