زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو بھی اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا،مراد سعید

پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اور منی لانڈرنگ ہوتی رہی، ستمبر میں فیصلہ آیا کہ (ن) لیگ اور پی پی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں،الیکشن کمیشن نے 6 ہفتوں کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی رسیدیں نہیں آئیں،وفاقی وزیر کابیان

منگل 19 جنوری 2021 12:22

زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو بھی اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا،مراد سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو بھی اپنے دھندے کے لئے استعمال کیا،پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اور منی لانڈرنگ ہوتی رہی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ستمبر میں فیصلہ آیا کہ (ن) لیگ اور پی پی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں،الیکشن کمیشن نے 6 ہفتوں کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی رسیدیں نہیں آئیں ۔

مراد سعید نے کہا کہ قطری خط ،کیلبری فونٹ ، منظور پاپڑ والا ، مشتاق چینی والا سموسے اور پکوڑے والے کے بعد اب قوم کو پارٹی اکائونٹس کے بھول بھلیوں کے کرداروں کا انتظار ہے ۔ادھر کہاں گیا نیب کی کیا مجال ،اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمہیں کیا ادھر بھی الٹا چوری اوپر سے سینہ زوری ۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے کہا کہ قوم اب ان جماعتوں سے چند سوال کا جواب چاہتی ہے ،پیپلز پارٹی نے ابھی تک فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفیکٹ کیوں نہیں دیا (ن) لیگ نے آڈٹ ،ریکارڈ ،رسیدیں نہ جمع کرنے کے علاوہ اثاثے کیوں چھپائی کیا زرداری لیگ کو یہودی لابی سیگل کو ادا کئے گئے پیسے کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے ،کیا لندن اور امریکہ میں بنائے جانے والی کمپنیوں کا سامنے آنے کا ڈر ہی ،کیا پانامہ کے وقت ہونے والے انکشاف کہ نواز شریف نے پارٹی کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا اسکے ثابت ہونے کا ڈر ہی ،کیا سرکاری ٹھیکوں میں لئے جانے والے کمیشن اور کرپشن کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہی ،کیا زرداری لیگ کو فارن کمنیز سے الیکشن کمپین کے لئے پیسے دینے والے کمپنیز کے نام سامنے آنے کا ڈر ہی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فرزند زرداری کے الیکشن کمپین پر لگنے والے پیسے کی رسیدیں نہیں تو کیا یہ بھی جعلی اکاونٹس سے ادا کئے جانے والے سفری اخراجات، صدقے کے بکرے اور کھانوں کی طرح ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کمیشن منی لانڈرنگ کے دھندے میں قیادت نے سیاسی جماعت کو بھی شامل کیا لہذا رسیدیں ہیں نہیں تو الیکشن کمیشن سے این آر او مانگنے کے لئے ڈرامہ ہے،جیسے خان صاحب نے پانامہ کے وقت کہا تھا نہ قوم بھولے گی نہ میں بھولنے دوں گا ہم فارن فنڈنگ کا جواب لیکر رہینگے رسیدیں تو دینی پڑیںگی ۔انہوں نے کہا کہ قیادت تو سند یافتہ چور اور نا اہل ہوگئی انکے مکرہ دھندے میں فرنٹ کمنیز بننے والی جماعتیں بھی سند یافتہ نا اہل ہونے جا رہی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں