موٹر ویز پر مختلف ٹور پلازوں پر طویل قطاروں سمیت مسائل کے فی الفورا زالہ کے لئےجدید کمپیوٹر ائزڈ نظام وضع کیا جائے، پبلک اکائونٹس کمیٹی

منگل 19 جنوری 2021 13:20

موٹر ویز پر مختلف ٹور پلازوں پر طویل قطاروں سمیت مسائل کے فی الفورا زالہ کے لئےجدید کمپیوٹر ائزڈ نظام وضع کیا جائے، پبلک اکائونٹس کمیٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے موٹر ویز اور نیشنل ہائی ویز پر مسافروں کی مشکلات پر سخت تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ موٹر ویز پر مختلف ٹور پلازوں پر طویل قطاروں سمیت اگر مسائل کا فی الفور کا زالہ کیا جائے اور اس ضمن میں جدید کمپیوٹر ائزڈ نظام وضع کیا جائے، پی اے سی نے آڈیٹرجنرل کو ہدایت کی ہے کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر تمام متعلقہ ریکارڈ حاصل کرنے 10 دنوں میں پی اے سی کو رپورٹ پیش کی جائے جس  کےبعد ریکوری کے حوالےسے لائحہ عمل مرتب کیاجائےگا۔

اجلاس منگل کو پی اے سی کے چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان مشاہد حسین سید، نور عالم خان، منزہ حسن، سید نوید قمر، سید حسین طارق ، شاہدہ اختر علی،محمدابراہیم خان ، خواجہ شیراز محمود ، عامر محمود کیانی سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ فسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز پر براڈ شیٹ کے معاملہ پر آڈیٹر جنرل نے کہا کہ ہمیں 10 دن کاوقت دیا جائے ہم نے نیب سے بھی بات کی انہوں نے ہمیں 20 جنوری کےبعد ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا  ہے۔

ہمیں فارن مشن اور وزارت خارجہ سے بھی ریکارڈ لینا پڑے گا۔ سید نویدقمر نے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے اس کو ترجیحی بنیادوں پر لیا جانا چاہیے۔ پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو 10 دن کا وقت دیتے ہوئے براڈ شیٹ کے معاملہ پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ این ایچ اے کے 20-2019 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف منصوبوں میں بے قاعدگیوں کا جائزہ  لیتے ہوئے پی اے سی کے چیئرمین رانا تنویر حسین کے استفسار پر سیکرٹری مواصلات نے بی او ٹی کی بنیاد پر ایک منصوبے کی لاگت بڑھنے کے معاملے پر کہا کہ جوائنٹ آڈیٹرز کی رپورٹ کے لئے 4 ہفتہ کا وقت دیا جائے۔

آڈٹ حکام نے کہا کہ ہمیں اس رپورٹ کا 6 سالوں سے انتظار ہے تاہم چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ چار ہفتوں میں رپورٹ یقینی بنائی جائے۔ رانا تنویر نے کہا کہ سیالکوٹ موٹر وے پر ابھی تک بہت سے کام باقی ہے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ پنڈی بھٹیاں میں بھی موٹر وے ٹول پلازہ پر دو دو گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہتی ہے۔ رانا تنویر حسین نے چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کے ازالہ کے لئے ان شکایات کو ازالہ کیا جائے۔

نور عالم خان نے کہا کہ ہم پارلیمنٹیرین سے ٹول لیاجاتا ہے ۔ بعض لوگوں سے یہ لوگ ٹول نہیں لیتے ۔ اسلام آباد پشاور موٹر وے پر بھی کھڑے ہیں۔ ۔ چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ حکومتی ارکان کو چاہیئےکہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے وزارت مواصلات سے بات کریں۔ چیئر مین این ایچ اے نے کہا کہ اسلام آباد پشاور موٹر وے پر واقعی ایسے مسائل ہیں۔ دھند اور موسم سرما گزرنے کے فوری بعد یہ مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ موٹر وے پر ایک دفعہ داخل ہوں تو پھر جہاں سے باہر جائیں صرف وہاں پر ٹول لیا جانا چاہئے۔ ہمیں ملتان تک تین جگہوں پر رک کر ٹول دینا پڑتا ہے۔ یہ تو ایسے ہی ہے کہ ایک ریاست کے تین تین پاسپورٹ ہوں۔ چیئرمین این ایچ اے نے حنا ربانی کھر کے موقف پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ واقعی بطور چیئرمین این ایچ اے اس پرشرمندگی محسوس ہوئی۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام پر کام کررہے ہیں۔ پی اے سی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ عوام کےمسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور دو ہفتوں میں پی اے سی کی رپورٹ پیش کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں