کنول شوذب پر گارڈز کے ہمراہ خاتون کو زدوکوب کرنے کا الزام

عدالت نے شہری کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب پر لگے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جنوری 2021 14:54

کنول شوذب پر گارڈز کے ہمراہ خاتون کو زدوکوب کرنے کا الزام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء) ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب درخت کٹوانے پر مشکل میں پڑ گئیں۔پڑوسی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ کنول شوذب نے درخت کاٹنے پر گارڈ کے ہمراہ زدوکوب کیا۔

عبدالرحمن نامی شہری نے کنول شوذب کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست کی۔درخواست میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کنول شوذب نے بیوی پر تشدد کیا اور موبائل چھین لیا۔انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کنول شوذب نے ایف الیون میں گھر خریدا اور اردگرد کے متعدد درختوں کی کٹائی کی۔سی ڈی اے کو درخواست دی کہ کنول شوذب کو درختوں کی کٹائی سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

کنول شوذب گارڈ اور ڈراییور کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہوئی اور میری اہلیہ کو زدوکوب کیا۔عدالت کو دی گئی درخواست میں شہری نے یہ بھی کہا کہ کنول شوذب نے میری اہلیہ کا موبائل توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
کنول شوذب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ سیشن کورٹ نے پولیس کو کنول شوذب پر لگے الزمات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے بزرگ شہری راجہ عبدالرحمان کی درخواست پر تھانہ شالیمار کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان پر لگے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔واضح رہے کہ کنول شوذب حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی متحرک خاتون رہنما ہیں اور مختلف پیلٹ فارمز پر اپنی پارٹی کا خوف دفاع بھی کرتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں