حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی وزیرِ اعظم عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،وزیر اطلاعات

منگل 19 جنوری 2021 15:12

حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی،سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ڈی ایم کے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی،اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی وزیرِ اعظم عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔۔

(جاری ہے)

منگل کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم سانحہ ماڈل ٹائون بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ قوم نہیں بھولی جب مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پرامن احتجاج پر تشدد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی وزیرِ اعظم عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں