پاکستان نے سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلاول اکبر کو نیا سفیر مقرر کردیا

اس سے قبل راجہ علی اعجاز بطور سفیر 2 سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے، نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، سفارتی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 جنوری 2021 16:15

پاکستان نے سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلاول اکبر کو نیا سفیر مقرر کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری 2021ء) حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلاول اکبر کو اپنا سفیر مقرر کردیا ہے، اس سے قبل راجہ علی اعجاز بطور سفیر2 سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے، نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب میں سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلاول اکبر کو نیا سفیر تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عسکری پس منظر سے تعلق رکھنے والے بلاول اکبر انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ امور پر مہارت رکھنے والے آفیسر ہیں، ان کی بطور سفیر تعیناتی سے دونوں اسلامی برادر ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کا پس منظر بھی فوج سے ہے، نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔ نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں