جس اسمبلی پر فضل الرحمان لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منا رہے ہیں.شیخ رشید احمد

جن سیاست دانوں نے پہلے مولانا کو دھوکا دیا تھا وہ اس بار بھی انہیں دھوکا دے رہے ہیں.وفاقی وزیرداخلہ کی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 جنوری 2021 16:25

جس اسمبلی پر فضل الرحمان لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منا رہے ہیں.شیخ رشید احمد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جنوری ۔2021ء) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ہے ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا ان کے بندے کم آئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی وہ مطمئن تھے، وزیر اعظم نےواضح کہا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کے لیے تاریخی مسئلہ پیدا کریں.

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ اگر یہی صورتِ حال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کہیں گے جس اسمبلی پر فضل الرحمان لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منا رہا ہے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2 پارٹیاں رہ گئی ہیں نون لیگ اور مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی انہوں نے کہا کہ نون لیگ والے سمجھ دار” بزنس مین“ ہیں.

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے احتجاج کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اس ضمن میں وزارت داخلہ میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے کنٹرول روم میں امن و امان کی صورتِ حال کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے.

تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں 1800 سے زائد پولیس جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ریلی کے شرکاءکی طرف سے قانون شکنی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گاآئی جی اسلام آبادپولیس نے الیکشن کمیشن کا دورہ کر کے سیکورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لیاواضح رہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس 2014ءسے الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں