صدر مملکت سے گورنر سندھ،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کی ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال ،آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال

آئندہ انتخابات منصفانہ اور شفاف انداز میں کرانے سے ملک میں کامیاب جمہوری نظام کو فروغ حاصل ہو گا، ڈاکٹر عارف علوی

منگل 19 جنوری 2021 17:04

صدر مملکت سے گورنر سندھ،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کی ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال ،آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئندہ انتخابات منصفانہ اور شفاف انداز میں کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے پاکستان میں کامیاب جمہوری نظام کو فروغ حاصل ہو گا۔منگل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گورنر سندھ نے صدر مملکت کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سندھ کی سیاسی صورتحال بھی بریفنگ دی۔صدر مملکت عارف علوی نے آئندہ انتخابات منصفانہ اور شفاف انداز میں کرانے کی ضرورت پر دیتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات سے پاکستان میں کامیاب جمہوری نظام کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کراچی کو 52 جدید فائر انجنز کے تحفے پر گورنر سندھ کو مبارکباددی۔صدر مملکت نے کہاکہ نئے فائر انجنز سے شہر کے فائر ایمرجنسی نظام کو مزید موثر اور تیزرفتار بنانے میں مدد ملے گی، صدرمملکت نے کراچی میں جمشید اور پاکستان کوارٹرز کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پربھی زوردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں