حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، شبلی فراز

منگل 19 جنوری 2021 22:28

حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم نہیں بھولی جب (ن) لیگی حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پر امن احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں