وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کیلئے قائم کابینہ کی کمیٹی کی بریفنگ

گزشتہ چند دنوں میں دو ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی،مزید ویکسین کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے،کمیٹی اراکین

منگل 19 جنوری 2021 23:35

وزیراعظم  کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کیلئے قائم کابینہ کی کمیٹی کی بریفنگ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کی کمیٹی کی بریفنگ۔اجلاس میں وزیر برائے صنعت محمد حماد اظہر، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر شریک تھے۔

(جاری ہے)

کمیٹی ارکان نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ گزشتہ چند دنوں میں دو ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مزید ویکسینز کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ منظور شدہ دو ویکسینز کی حصولی کے لئے اقدامات جاری ہیں اور اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے منظور شدہ ویکسینز کے حصول اور فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات دیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں