نیب کی جانب سے وزیراعلی سندھ پر راولپنڈی میں ریفرنس دائر کرنا سندھ پر حملہ ہے ، شازیہ مری

نیب نیازی گٹھ جوڑ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، براڈ شیٹ نے نیب کے گھنائونے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے، رہنماء پیپلز پارٹی

منگل 19 جنوری 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء ورکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے وزیراعلی سندھ پر راولپنڈی میں ریفرنس دائر کرنا سندھ پر حملہ ہے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، براڈ شیٹ نے نیب کے گھنانے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے نیب کی طرف سے وزیراعلی سندھ کے خلاف راولپنڈی میں ریفرنس دائر کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سندھ پر حملہ ہے کل ہی سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف ریفرنس داخل ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے اور نیب کے ذریعے سندھ کو ٹارگٹ کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ نیب کو پشاور بی آرٹی ، آٹا اور چینی اسکینڈل، ایل این جی کرپشن اسکینڈل اور دیگر اسکینڈل نظر کیوں نہیں آتی نیب جب سلیکٹڈ نیازی کو مشکلات میں پھنستا ہوا دیکھتا ہے تو حرکت میں آتا ہے، براڈ شیٹ نے نیب کے گھنائونے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں