مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

مدارس کے ذمہ داران طلباء کو انتشار کی سیاست سے دور رکھیں،بہاولپور میں حفظ کے معصوم طلبا ء کو ریلی میں لانا افسوسناک تھا،معاون خصوصی وزیراعظم

منگل 19 جنوری 2021 23:49

مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ،مدارس کے ذمہ داران طلباء کو انتشار کی سیاست سے دور رکھیں،بہاولپور میں حفظ کے معصوم طلبا ء کو ریلی میں لانا افسوسناک تھا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلباء گوجرانوالہ ، کراچی ، ملتان کے جلسوں سے دور رہیں،بہاولپور میں حفظ کے معصوم طلبا ء کو ریلی میں لانا افسوسناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ کا طالبعلم ہونے کے ناطے مدارس کے ذمہ داروں سے اپیل کرتا ہوں کہ طلباء کو انتشار کی سیاست سے دور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس قال اللہ و قال رسول اللہ کے مراکز ہیں ان کو سیاس قائدین سیاست میں ملوث نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں