تین ماہ تیاری کے باوجود، ریڈ زون میں 3ہزار لوگ آئے،ڈاکٹر بابر اعوان

استعفے کی دھمکی دے کر اسمبلی سے تنخواہیں وصول کرنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں، مشیر پارلیمانی امور

منگل 19 جنوری 2021 23:50

تین ماہ تیاری کے باوجود، ریڈ زون میں 3ہزار لوگ آئے،ڈاکٹر بابر اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تین ماہ تیاری کے باوجود، ریڈ زون میں 3ہزار لوگ آئے،استعفے کی دھمکی دے کر اسمبلی سے تنخواہیں وصول کرنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم دھرنے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ومشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے کہا کہ تین ماہ تیاری کے باوجود، ریڈ زون میں 3 ہزار لوگ آئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے منی لانڈرنگ موومنٹ مسترد کردی ہے، اسی شہر میں کپتان کی ایک کال پر لاکھوں لوگ نکلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چور اور چوکیدار میں یہی فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفے کی دھمکی دے کر اسمبلی سے تنخواہیں وصول کرنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں