کورونا کے وار جاری ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 48 اموات ہوئیں

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2021 10:37

کورونا کے وار جاری ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 48 اموات ہوئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2021ء) : ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 48 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، بلوچستان میں 18 ہزار 640، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892، اسلام آباد میں 40 ہزار 304 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 245 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 81 ہزار 688 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 604 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 78 ہزار 517 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 368 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 65 ہزار 672 اموات ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں