پاک چین دوستی، پاکستانی حکومت نے پہلی مرتبہ چینی کرنسی میں بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

پانڈا بانڈز سے حاصل شدہ منافع پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2021 11:11

پاک چین دوستی، پاکستانی حکومت نے پہلی مرتبہ چینی کرنسی میں بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2021ء) : پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے ۔ چین پاکستان کا ایک بہترین دوست ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں شروع ہونے والے بیشتر پراجیکٹس میں چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری بھی کی جاتی ہے۔ تاہم اب پاکستانی حکومت نے پہلی مرتبہ چینی کرنسی میں بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی مطابق وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے اسیکنڈ شیڈول کے تحت یورو بانڈز، انٹرنیشنل سکوک کے لین دین اور چائنہ کی مارکیٹ میں جاری کیے گئے پانڈا بانڈز سے حاصل شدہ منافع پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت کے خیال میں ان بانڈز پر شرح سود ساڑھے پانچ سے ساڑھے چھ فیصد ادا کرنا پڑے گی جس کا انحصار ان کی میعاد پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں