پی ٹی اے کی موبائل آپریٹرز کو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ،فورجی سروسز چلانے کی ہدایت

تھری اور فور جی کی فراہمی سے کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران طلبہ کو آن لائن کلاسز سے مستفید ہونے میں مدد ملے گی،اعلامیہ

بدھ 20 جنوری 2021 22:57

پی ٹی اے کی موبائل آپریٹرز کو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ،فورجی سروسز چلانے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)نے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز)کو جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی موبائل برانڈ بینڈ سروسز کے آغاز کی ہدایات جاری کردیں۔اس حوالے سے سے پی ٹی اے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے پیش نظر جنوبی وزیرستان میں موبائل براڈ بینڈ کے آغاز کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ خدمات آج رات سے فعال کردی جائیں گی جس سے ان علاقوں کے رہائشی افراد تعلیم، صحت، کاروبار اور دیگر مقاصد کے لییتھری اور فور جی سروسز سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔پی ٹی اے کے مطابق تھری اور فور جی کی فراہمی سے کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران طلبہ کو آن لائن کلاسز سے مستفید ہونے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس اقدام سے جنوبی وزیرستان کے علاقے کو تکنیکی ترقی کے معاملے میں ملک کے دیگر علاقوں کے مساوی بنانے میں مدد ملے گی۔

قبل ازیں وانا کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے دورے کے دوران علاقے میں آج سے ہی تھری اور فور جی سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم کی جانب سے اسی سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔دائر پٹیشن کی سماعت میں وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایم ریاض وفاق کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔پٹیشنر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ حکام کو قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا حکم دیا جائے تا کہ وہ ملک میں نافذ لاک ڈان کے دوران آن لائن کلاسز لے سکیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں