سینیٹر رحمن ملک کی جاپانی سفیر سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستانی عوام جاپان ،وہاں کے عوام سے محبت کرتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، سابق وزیر داخلہ

بدھ 20 جنوری 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام جاپان اور وہاں کے عوام سے محبت کرتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سینیٹر رحمن ملک نے یہ بات جاپان کے سفیر میتسوڈا کننوری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے۔ سابق وزیر داخلہ کو جاپانی سفیر نے جاپانی سفارتخانے میں ظہرانے پر مدعو کیا ہوا تھا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹر رحمن ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نے مشکل اوقات میں خاص طور پر 2005 کے زلزلے کے دوران اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلسل تعاون پر پاکستانی عوام جاپانی سفیر، عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے جاپان کے لئے پاکستان سب سے زیادہ موزوں ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جاپان اور وہاں کے عوام سے محبت اور احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے اپنی پانچ کتابوں کا ایک مجموعہ جاپانی سفیر کو پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں