پی ڈی ایم نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا

کراچی انتظامیہ کا مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی اجازت دینے سے انکار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 جنوری 2021 14:26

پی ڈی ایم نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2021ء) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم راہنماﺅں نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئیے . پی ڈی ایم راہنماﺅں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز دی فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی.

(جاری ہے)

پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم راہنماﺅں نے لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ کرنے پر اتفاق کیا ہے خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا کہ31 جنوری تک مستعفی ہو جائے ورنہ یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو چلنے نہیں دیں گے ان کے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے بھی کہا تھا کہ ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور سب ایک ہو کر اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو بھگائیں گے. دوسری جانب کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی اجازت نہیں مل سکی ، جے یو آئی( ف) کا اسرائیل نا منظور جلسہ مزار قائد روڈ پر دو بجے شروع ہونا تھا جے یو آئی( ف) کے ملین مارچ کے لئے سرکار کا اجازت نامہ رکاوٹ بن گیا ریلی کے منتظمین نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں تاہم انہیں اجازت نامے کا انتظار ہے.

جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کے لیے پی ڈی ایم قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جے یو آئی نے 12 جنوری کو ڈی سی شرقی کو این او سی کی درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع شرقی کی پولیس سے رائے طلب کی تھی. دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ملین مارچ اور کرکٹ ٹیموں کی آمدکے پیش نظر متبادل روٹ پلان جاری کیا ہوا ہے جس کے تحت آج شہر کی اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوں گی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملین مارچ کی وجہ سے نیوپریڈی اسٹریٹ اور کارساز روڈ بند ہوگا اسٹیڈیم کے اطراف فلائی اوور بھی بند ہوں گے جبکہ دوپہر 2 بجے پارکنگ پلازہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا.

متبادل روٹ پلان کے مطابق صدر دواخانہ سے ٹریفک کو ڈائی ورژن دی جائے گئی اور ٹاور سے آنے والا ٹریفک پریڈی چوک اور ایم اے جناح روڈ بھیجا جائے گا جبکہ ہیوی ٹریفک، بس اور کوچز کو پریڈی چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کو پریڈی چوک سے ایم اے جناح روڈ کی طرف اور جیل چورنگی سے آنے والا ٹریفک کشمیر روڈ شارع قائدین موڑ دیا جائے گا اور یونیورسٹی روڈ سے آنے والا ٹریفک گرومندر ایم اے جناح روڈ پر بھیجا جائے گا. حکام کا کہنا ہے کہ دوپہر 2 بجے پیپلز چورنگی کٹ بند کیا جائے گا جبکہ کارساز روڈ، ملینیم روڈ اور نیو ٹاﺅن روڈ کو بھی بند کر دیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا اور اسٹیڈیم روڈ پر واقع ہسپتال جانے کی اجازت ہوگی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں