ْملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق، دو ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

جمعرات 21 جنوری 2021 15:19

ْملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق، دو ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق اور 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 75 لاکھ 25 ہزار 432 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 363 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ38 ہزار 470 ، پنجاب میں ایک لاکھ 51 ہزار 603، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 373، اسلام آباد میں 40 ہزار 430، بلوچستان میں 18 ہزار 670، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد35ہزار293ہوگئی ہے جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 54 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 157 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 179 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 696 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں