پشاور ،پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

جمعرات 21 جنوری 2021 16:25

خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق پشاور اور مضافات میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کارروائی ایک ماہ قبل گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی جس میں زمین کے نیچے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ، برآمد اسلحے میں 137 راکٹ لانچر، 27 توپ گولے، 3 روسی ساختہ میزائل، 30 مارٹرگولے اور 179اینٹی ائیر کرافٹ گنز کے گولے شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں