پی ڈی ایم کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے باہمی مشاورت سے ہوتا ہے،یوسف رضا گیلانی

پی ڈیم ایم کی لیڈر شپ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے،اسی فیصلے کے مطابق پی ڈیم ایم وہاں پہنچی اور احتجاج ریکارڈ کرایا،،سابق وزیراعظم

جمعرات 21 جنوری 2021 20:07

پی ڈی ایم کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے باہمی مشاورت سے ہوتا ہے،یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے باہمی مشاورت سے ہوتا ہے،پی ڈیم ایم کی لیڈر شپ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے،اسی فیصلے کے مطابق پی ڈیم ایم وہاں پہنچی اور احتجاج ریکارڈ کرایا،الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالاجانے سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کافی عرصہ سے التوا کا شکار تھا، مجھ پر بھی مقدمات ہیں میں ہر تاریخ پر عدالت آتا ہوں،پی ڈیم ایم کا مطالبہ تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کو بھی دیگر مقدمات کی طرح منطقی انجام تک پہنایا جائے،پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ آیا ہے کہ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر ہر فورم کا استعمال کیا جائے گا،ہم عوام کو مہنگائی کے خلاف موبلائز کر رہے ہیں، جمہوری اور اقتصادی حقوق کے لیے ہم عوام کو اکٹھا کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے پی ڈی ایم کو کہا کہ ہم کوئی فورم نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم سینیٹ بھی جائیں گے بائے الیکشن بھی لڑیں گے،تحریک عدم اعتماد کا آپشن بھی موجود ہے،آخری آپشن سینیٹ سے استعفوں کا ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں