الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگاسعد رفیق

وزیراعظم 6 سال سے حکم امتناعی کے پیچھے چھپے ہوئے تھے ،اب انہیں لائیو کوریج یاد آ گئی ہے وہ اپنا یہ بھی شوق پورا کرلیں پاکستان میں سار ااحتساب اپوزیشن کے لئے ،جب یہ جادو کا محل گرے گا تو اس کے ملبے کے نیچے یہ احتساب بھی گرے گامیڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2021 20:25

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگاسعد رفیق
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگا، وزیراعظم 6 سال سے حکم امتناعی کے پیچھے چھپے ہوئے تھے ،اب انہیں لائیو کوریج یاد آ گئی ہے ،وزیراعظم لائیو کوریج کا شوق پورا کرلیں قوم دیکھ رہی ہے،پاکستان میں سار ااحتساب اپوزیشن کے لئے ہے اورجب یہ جادو کا محل گرے گا تو اس کے ملبے کے نیچے یہ احتساب بھی گرے گا ۔

ان خیالات اظہارانہوںنے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر لیڈر شپ کے ساتھ مل کر فائنل پروگرام ترتیب دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کسی اور کیس پر تبصرہ نہیں کروں گا لیکن ہمارے ساتھ احتساب کے نام پر انتقام لیاگیا، ڈسکہ کاضمنی انتخابات آیا تو وہاں کے ہمارے منتخب ایم این اے کو نیب کا بلاوا آ گیا ہے ۔

پاکستان میں سار ااحتساب اپوزیشن کے لئے ہے اورجب یہ جادو کا محل گرے گا تو اس کے ملبے کے نیچے یہ احتساب بھی گرے گا ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے بند گلی میں اس لیے نہیں جانا ہوتاکیونکہ اپوزیشن پہلے ہی زمین پر ہے اورحکومت آسمان پر ہوئی ہے اور اپوزیشن گرتی نہیں کیونکہ وہ کھڑی ہی زمین پر ہوتی ہے گرنا اس نے ہوتا جو اوپر ہوتا ہے ،مکالمے کا وقت ضائع کرنے پر حکومت کو نقصان ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹانا 2014 کے منصوبے کا حصہ تھا ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم 6 سال سے حکم امتناعی کے پیچھے چھپے ہوئے تھے ،اب ان کو فارن فنڈنگ کیس کاکھلا چیلنج نظر آیاہے ،وہ اپنے وکلا حیلے بہانے سے کھڑا کرتے ہیں۔ وزیراعظم لائیو کوریج کا شوق پورا کرلیں قوم دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگا۔انہوںنے کہاکہ یہ جب واپس لاہور آئیں گے تو لاہوری اسی گند کے ساتھ ان حکمرانوں کا استقبال کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں