اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی

جمعرات 21 جنوری 2021 20:33

اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) وگرا نے نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کر دیا۔اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے اس سلسلہ میں باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو افراد نئے لائسنس لے کر آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشنز لگانا چاہتے ہیں وہ اوگرا میں درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں