پلاسٹک بیگز کے خلاف دوبارہ کارروائیاں شروع کررہے ہیں، امین اسلم

جمعرات 21 جنوری 2021 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے خلاف دوبارہ کارروائیاں شروع کررہے ہیں، تمام کمپنیاں پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کرنے کے لیے اقدام کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے پلاسٹک ویسٹ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تمام کمپنیاں ری سائکلنگ کی طرف جائیں گی۔

انہوںنے کہا کہ 1999 میں دو کروڑ شاپر بیگ استعمال ہوتے تھے، پچھلے سال پاکستان میں50 لاکھ شاپروں کا استعمال ہوا، پاکستان میں 30 فیصد ویسٹ کو قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔امین اسلم نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو پلاسٹک کو ری سائیکلنگ کے لیے امپورٹ کرتا ہے۔اٴْن کاکہنا ہے کہ ہم نے تمام کمپنیوں کے این او سی منسوخ کرا کے اس عمل کو رکوایا، ملک میں چارملین ٹن پلاسٹک ویسٹ ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں