وزیراعظم کے اوپن سماعت کے بیان نے درباریوں کے چھکے چھڑا دیئے، شہباز گِل

نااہل لیگ نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کیا، ریکارڈ کے نام پر قطری خط، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ والے پروپیگنڈا میں مصروف ہیں، بیان

جمعرات 21 جنوری 2021 23:35

وزیراعظم کے اوپن سماعت کے بیان نے درباریوں کے چھکے چھڑا دیئے، شہباز گِل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اوپن سماعت کے بیان نے درباریوں کے چھکے چھڑا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی ذلت و رسوائی نااہل لیگ کا مقدر ہے، میاں مفرور نے پارٹی اکاؤنٹس کیذریعے بھی منی لانڈرنگ کی۔شہباز گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل لیگ نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کیا، ریکارڈ کے نام پر قطری خط، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ والے پروپیگنڈا میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیلبری فونٹ استعمال کرنے والی جعلساز محترمہ احتجاج کا ڈھونگ رچا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں