اسد قیصر سے سردار مسعود خان کی ملاقات ،کشمیرکی صورتحال پر تبادلہ خیال

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کشمیری عوام کا بھارتی مظالم اور برابریت کے سامنے غیر متزلزل جذبہ حق خوداردیت کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، گفتگو آزاد کشمیر کی عوام پوری طرح مقبوضہ وادی کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، کشمیر کی عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی، صدر آزاد کشمیر

جمعہ 22 جنوری 2021 15:25

اسد قیصر سے سردار مسعود خان کی ملاقات ،کشمیرکی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں چیئر مین پارلیمانی برائے کشمیر شہریار آفریدی بھی موجود تھے ۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسد قیصر نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا، پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری عوام اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ کشمیری عوام کا بھارتی مظالم اور برابریت کے سامنے غیر متزلزل جذبہ حق خوداردیت کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے قتلِ عام کا نوٹس لے، بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کاپارلیمان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے ، پاکستان کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٴْجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٴْٹھے گئے ہیں، قائمہ کمیٹیاں برائے انسانی حقوق، خارجہ امور اور کشمیر کمیٹی کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٴْجاگر کرنے کے لیے ہدایات کی گئیں ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کی عوام پوری طرح مقبوضہ وادی کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، کشمیر کی عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی، صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور وہاں پر جاری نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے۔

انہوںنے کہاکہ ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اٴْجاگر کیا ہے ، پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے پٴْر امن حل کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں،مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر عالمی پارلیمانوں نے بھرپور انداز میں آواز اٴْٹھائی ہے۔صدر آزاد کشمیر نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو علاقائی و عالمی سطح پر اٴْجاگر پر اسپیکر قومی اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں