براڈشیٹ کیس انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے، رحمن ملک

براڈشیٹ کیس انکوائری کے ٹی او آرز کو ختمی شکل پارلیمنٹ سے دلوایا جائے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2021 16:33

براڈشیٹ کیس انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے، رحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کیس انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آئے روز کوئی نہ کوئی کیس سامنے آجاتا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، حکومت عوام کو بتائے کہ بین القوامی سطح پر مختلف ممالک میں پاکستان کیخلاف کتنے کیسز زیرالتواء ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں یہ سوال پارلیمنٹ ہاؤس میں اٹھا رہا ہوں کہ پاکستان کیخلاف کیسز کی تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائے۔ انہوںنے کہاکہ دس سال جنرل مشرف اقتدار میں رہے اور براڈشیٹ معاہدہ اسکے دور میں دستخط ہوا، اسطرح معاہدوں کا یہ معین وقت ہوتا ہے جسکی پابندی ایک خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی عدالتیں بین الاقومی معاہدوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارا جوئی کرتی ہے، براڈشیٹ کیس کی شفاف انکوائری ہونے چائیے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو۔ انہوںنے کہاکہ براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ ہاوس میں آنے چاہیے ،براڈشیٹ کیس انکوائری کے ٹی او آرز کو ختمی شکل پارلیمنٹ سے دلوایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں