عدلیہ مخالف پروگرام: بول نیوز کا لائسنس 30 دن کیلئے معطل ، 10 لاکھ جرمانہ

12 جنوری 2021 کو پروگرام ’تجزیہ‘ میں عدلیہ مخالف مواد نشر کیا گیا ، پروگرام میں چیف جسٹس اور دیگر فاضل ججز کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی اور نہایت غیر مناسب اور عامیانہ تبصرہ کیا گیا ، پیمرا اعلامیہ

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 22 جنوری 2021 17:36

عدلیہ مخالف پروگرام: بول نیوز کا لائسنس 30 دن کیلئے معطل ، 10 لاکھ جرمانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل ’بول نیوز‘ کا لائسنس 30 روز کے لیے معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مزکورہ نجی ٹی وی چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ، اس ضمن میں پیمرا کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 12 جنوری 2021 کو بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں میزبان سمیع ابراہیم کی جانب سے عدلیہ مخالف مواد نشر کیا گیا۔


پیمرا کے مطابق تضحیک آمیز مواد نشر کرنے کی وجہ سے ’بول نیوز‘ کا لائسنس 30 روز کے لیے معطل کیا جاتا ہے جب کہ چینل انتظامیہ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا کیوں کہ پروگرام میں چیف جسٹس اور دیگر فاضل ججز کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی اور نہایت غیر مناسب اور عامیانہ تبصرہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں