مولانا فضل الرحمان کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی

مولانا کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر ، درخواست جے یو آئی کی مجلس شوری کے رکن مولانا شجاع الملک نے دائر کی

جمعہ 22 جنوری 2021 22:59

مولانا فضل الرحمان کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جے یو آئی پاکستان کی مجلس شوری کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نے دائر کی ۔

درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈ تھی ۔جے یو آئی (ف)کو الیکشن کمیشن نے الگ انتخابی نشان الاٹ کیا تھا، جبکہ مولانا جمیعت علمائے اسلام پاکستان کا نام استعمال کررہے ہیں ۔ درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ اس سے قبل 16 مارچ 2020 کو ای سی پی نے بغیر تحقیق فیصلہ سناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہمارا موقفسنے بغیرفضل الرحمان کی پارٹی کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہالیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی نقاط مدنظر نہیں رکھے تھے ۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سن کر تعین کرے جے یو آئی پاکستان کونسی جماعت ہے ۔ اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت الگ ہے تو ان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کیخلاف مولانا محمد شیرانی نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پارٹی کا غلط نام استعمال کیا ہے ۔ یاد رہے کہ آئے دن جے یو آئی کے رہنماں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات سامنے آ رہے ہیں ۔ گزشتہ روز جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا عبدالقادر لونی نے کہا تھا کہ مولانافضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے اثاثے سامنے چکے ہیں ۔ نیب ان کیخلاف تحقیقات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کے تمام سابق وزرا کیخلاف نیب تحقیقات کرے ۔ پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں