پی ڈی ایم نے نالائق وزیر اعظم کو نکالنے کا بندوبست کرلیا ہے ،سید حسن مرتضیٰ

فردوس عاشق دوسری کسی پارٹی میں شمولیت کیلئے بکنگ کرائیں، ترجمان پیپلزپارٹی پنجاب

ہفتہ 23 جنوری 2021 14:25

پی ڈی ایم نے نالائق وزیر اعظم کو نکالنے کا بندوبست کرلیا ہے ،سید حسن مرتضیٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ترجمان پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے نالائق وزیر اعظم کو نکالنے کا بندوبست کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فردوس عاشق دوسری کسی پارٹی میں شمولیت کیلئے بکنگ کرائیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کا روزانہ ترجمانوں سے اجلاس نکموں کی بیٹھک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فردوس، گل کی شکلیں دیکھ کر حکومت کی کارکردگی معلوم ہوتی ہے ، چوٹ سلیکٹڈ کو لگتی ہے چیخیں فردوس عاشق کی نکلتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جیسے قوی مفتی ہیں ویسے ہی فردوس ڈاکٹر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں